نئی دہلی 11/مارچ(ایس او نیوز) بھاجپا نے مدھیہ پردیش سے جیوتی رادتیہ سندھیا کو راجیہ سبھا کا اُمیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے۔غور کرنے والی بات یہ ہے کہ 18 سالوں تک کانگریس میں رہے جیوتی رادتیہ سندیا آج بدھ شام کو ہی بھاجپا میں شامل ہوئے تھے۔ بھاجپا میں شامل ہونے کے کچھ ہی دیر بعد پارٹی نے اُنہیں مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا کا اُمیدوار بنائے جانے کا اعلان کی۔ مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے سندھیا کو بھاجپا کا اُمیدوار بنائے جانے پر مبارکباد پیش کی۔
سندھیا کے علاوہ بھاجپا نے کئی دیگر رہنماوں کو بھی راجیہ سبھا اُمیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے،جس میں آسام میں بھوونیشور کالیتا ، بہار سے ویویک ٹھاکر ، گجرات سے ابھئے بھاردواج اور محترمہ راملا بین بارا ، جھارکھنڈ سے دیپک پرکاش ، منی پورسے لیئے سبھا مہاراج ، مہاراشٹرا سے اُدینا راجے بھونسلے ، راجستھان سے راجنیدرگہلوت شامل ہیں۔